10 جولائی، 2021، 3:14 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 84399206
T T
0 Persons
تہران اور بلغراد کے درمیان تعلقات بہترین سطح پر ہیں: سربیا کے سفیر

قزوین، ارنا- اسلامی جمہوریہ ایران میں تعینات سربیا کے سفیر نے کہاہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہترین ممکنہ سطح پر ہیں اور اس کے باوجود ہم تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

 یہ بات دراگان تودورویچ نے ہفتہ کے روز قزوین کے گورنر کے ساتھ ملاقات کےدوران کہی۔

انہوں نے سربیا ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں بہت دلچسپی رکھتا ہے اور یہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور ہمیشہ ان کے درمیان تعلقات اچھے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ تعلقات کو صرف شہر تہران تک ہی محدود نہیں رکھتے ہیں بلکہ اچھی منصوبہ بندی کے ساتھ ہم سیاحت ، ثقافت ، سائنس اور معیشت کے شعبوں دوسرے ایرانی شہروں خاص طور پر قزوین کے ساتھ مزید تعلقات قائم کرسکتے ہیں۔

سربیا کے سفیر نے کہا کہ ایران کی بڑی منڈی دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے کا ایک اچھا موقع ہے اور قزوین سمیت ایران میں سیاحت کی صنعت میں  بہت اعلی صلاحیت موجود ہے اور اس سلسلے میں ہم اچھا تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ زراعت کا مسئلہ ہمارے لئے بہت اہم ہے اور ایران خاص طورپر  قزوین اور سربیا کے مابین تجارتی تعاون کی ترقی کے لئے بہت سی مشترکات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بہت ثقافتی مشترکات ہے اور تقریبا 130 فارسی کتابوں کا سربیا کی زبان میں  ترجمہ کیا گیا ہے اور ہمارے بہت سے ہم وطن مشہور ایرانی شاعروں سے واقف ہیں۔

سربیا کے سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین ثقافتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایران اور سربیا کے مابین مشترکہ فلم بنانے کا اعلان کیا۔

اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

https://twitter.com/IRNAURDU1

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .